اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےبیک وقت پنشن اورتنخواہ لینےپرپابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پنشن وصولی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیاگیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پرپنشن سےمتعلق2 اہم نو ٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کوجاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔وزارت خزانہ نے19جون 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔وونوں نوٹیفکیشنز واپس لینے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وفاقی وزارت خزانہ نےنیاآفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا۔