کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر آئینی تیسری مدت کے لیے 250 ملین ڈالر کی پیشکش ہوئی، وائٹ ہاؤس تقریب کے دوران فور مور ایئرز کے نعرے، تیسری مدت کے امکان پر سیاسی و قانونی بحث مزید تیز ہوگئی۔ انڈیپنڈنٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی ارب پتی ڈونر مریم ایڈلسن نے انہیں 2028 میں صدارتی انتخاب میں تیسری مدت کے لیے حصہ لینے پر 250 ملین ڈالر کی پیشکش کی، حالانکہ امریکی آئین کی 22ویں ترمیم دو سے زائد مدتوں کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ دعویٰ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں حنوکہ کی تقریب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے ایڈلسن کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کی سب سے بڑی ڈونر رہی ہیں۔