• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہاب حامد، مرکزی فلم سنسر بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انفارمیشن گروپ کے آفسر شہاب حامد کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے، شہاب حامد وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری کے ساتھ مرکز ی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی اضافی خدمات سر انجام دیں گے ۔ وفاقی حکومت نے انکی تقرری کا با ضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ، قبل ازیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل کے پاس مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج تھا ،شہاب حامد نے سنسر بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید