• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کی گھڑی قریب، 3 نام وزیر اعظم کو ارسال

کراچی( سید محمد عسکری)چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کی گھڑی قریب، میرٹ پر 3نام وزیر اعظم کو ارسال ، 23برس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل میرٹ پر مستقل چیئرمین کا تقرر ہونے جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی 23 برس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل میرٹ پر مستقل چیئرمین کے تقرر کی گھڑی بالکل نزدیک آگئی ہے جس کا سارا کریڈٹ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو جاتا ہے۔ ان کی ہدایت پر وفاقی وزارت تعلیم نے بالآخر چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کی تقرری کے لئے سمری وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کردی ہے- سرچ کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق میرٹ پر امیدواروں کا انتخاب کرکے تین نام وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کئے گئے ہیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر ڈاکٹر محمد علی شاہ، اور ڈاکٹر نیاز احمد شامل ہیں- وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ میرٹ پر امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے اور اب بال وزیر اعظم پاکستان کے کورٹ میں چلی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید