• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے، مشاہد حسین سید

اسلام آباد ( طاہر خلیل )عالمی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے، اسٹریٹجک ڈائیلاک کیلئے پاکستان روس کا پہلا ایشیائی فورم2025قائم کر دیا گیا۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان اور روس کے علمی و تحقیقی اداروں نے دونوں حکومتوں کی معاونت سے پہلا روس پاکستان یوریشیائی فورم 2025 کا انعقاد کیا۔ اس فورم کا اہم مقصد روس پاکستان تعلقات کو مضبوط کرنا خاص طور پر غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجز، عوامی روابط اور یوریشیا میں علاقائی تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس فورم میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران سینیٹر مشاہد حسین نے غیر روایتی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معیشتی استحکام، باہمی اعتماد اور عوام سے عوام کے تعلقات میں مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور بدلتے ہوئے عالمی منظر نامےمیں تعاون کے نئے راستوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب سے مشرق کی طرف عالمی طاقت کی منتقلی واضح ہے اور یہاں تک کہ صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی نے بھی اس نئی حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریشیا اب عروج پذیر گلوبل ساؤتھ کا مرکزِ ثقل ہے۔
اہم خبریں سے مزید