• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء اے پی ایس آج بھی دلوں میں زندہ ہیں، گورنر سندھ

کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے شہدا آج بھی پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے گورنر ہاؤس میں بچوں کے ہمراہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سےمستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ تاجروں کو مکمل اعتماد ہے کہ ان کا دیا گیا سامان حقیقی مستحقین تک پہنچے گا، اور یہی اعتماد اس مہم کی کامیابی کی بنیاد ہے۔کامران خان ٹیسوری نے بتایا کہ اس وقت گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم اور عملی قدم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں پانچ لاکھ افراد کے لئے افطار اور سحر کے انتظامات کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید