اسلام آ باد( طاہر خلیل ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب سے ریلیف حاصل کرنے والوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ، ایک سال میں 2لاکھ 46ہزار شکایات کے فیصلے کئے ،45 فیصد شکایات آن لائن موصول ہوئیں ، ملک کے دور دراز اور پسما ند ہ علا قوں کے عوام کو بھی ان کے گھر کی دہلیز پرانصاف مل رہا ہے۔ وفاقی محتسب کا وٹس ایپ چینل اس سال مارچ میں شر وع کیا گیا۔ جد ید ترین انفا رمیشن ٹیکنا لو جی اور سوشل میڈ یا کے استعمال سے اب لوگ گھر بیٹھے وفاقی محتسب سے انصاف حاصل کر رہے ہیں ۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ان خیالات کا اظہار گز شتہ روز ایک بھر پور پر یس کا نفر نس کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ گز شتہ چار سال میں 12 نئے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جس کے بعد ہیڈ آفس سمیت علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کی تعداد28 ہو گئی ہے، کھلی کچہریوں اور پروگرام کی تعداد بڑ ھا ئی گئی۔