• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا کیمیائی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے کیمیائی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کیمیائی مادوں کے استعمال سے متعلق فریم ورک تیار کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق نیشنل انٹیگریٹڈ کیمیکل منیجمنٹ اینڈ سیفٹی فریم ورک پر عملدرآمد 5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔فریم ورک کے تحت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی آن کیمیکل منیجمنٹ قائم کی جائے گی۔ 16 رکنی کمیٹی میں مختلف وزارتوں، وفاقی محکموں اور ایسو سی ایشنز کے نمائندے شامل ہوں گے۔کمیٹی فریم ورک پر عملدرآمد کے لئے سٹریٹیجک سمت اور کوآرڈینیشن کا کام کرے گی۔ کمیٹی کیمیائی مادوں کا استعمال کرنے والی کمپنیوں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو یقینی بنائے گی۔

اہم خبریں سے مزید