• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 1300 ملین ڈالر کے اضافے سے 21,089 ملین ڈالر ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 1300ملین ڈالر کے اضافے سے 21,089 ملین ڈالر ہو گئے اسٹیٹ بینک کے مطابق 12دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1,300ملین ڈالر کے اضافے سے 15,886.8 ملین ڈالر ہوگئے ذخائر میں اضافہ بنیادی طور پر آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت موصول ہونے والے 914 ملین ایس ڈی آر (جو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کے مساوی ہیں) کی وصولی کے باعث ہوا کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5,202.2ملین ڈالر تھے۔
اہم خبریں سے مزید