کراچی (نیوز ڈیسک) برج خلیفہ کے منظر کیلئے 13 لاکھ روپے کرایہ؟ بھارتی شخص کے لگژری اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ایک وائرل اپارٹمنٹ ٹور جس میں دہلی کے رہائشی نے حصہ لیا، دبئی میں اعلیٰ معیار کی رہائش کے مہنگے کرایوں اور منفرد خصوصیات پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تقریباً ایک ملین بار دیکھی جا چکی ہے۔ ویڈیو میں کارول باغ کے پربھ سنگھ کو دکھایا، جن کا ماہانہ کرایہ 18,000 AED ہے، جو تقریباً 13.86 لاکھ پاکستانی روپے بنتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کا اسٹریٹجک مقام ہے؛ یہ براہِ راست برج خلیفہ کے سامنے واقع ہے اور دبئی مال سے مربوط ہے۔