• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس ہدایت

لاہور(آصف محمود بٹ)غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس ہدایت۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری انتہائی اہم اور خفیہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ 238پیٹرول پمپس کی نشاندہی ،ڈپٹی کمشنرز سخت کارروائی اور فوری رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 238 ایسے پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے جو راہگزر ایپ پر رجسٹرڈ نہیں اور مبینہ طور پر اسمگل شدہ ایندھن کی فروخت میں ملوث ہیں۔ حکومت نے ان تمام غیر قانونی آؤٹ لیٹس کو بند کر کے تعداد صفر تک لانے کا واضح حکم دے دیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری انتہائی اہم اور خفیہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت دی ہے کیونکہ یہ پمپس قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی تفصیلی فہرست فراہم کی ہے جس میں 238 غیر قانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے جو راہگزر ایپ پر موجود نہیں۔
اہم خبریں سے مزید