کراچی (نیوز ڈیسک) روزانہ عام سا جوس پئیں، سوزش کم، شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھیں، سنترے کا رس پینے سے جینیاتی سرگرمی، خون کی نالیوں اور دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ سنترے کا رس پینے سے انسانی جسم میں ہزاروں جینز کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، سوزش کم کرنے اور شوگر میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس کا دل کی صحت پر طویل مدتی مثبت اثر پڑتا ہے۔ تحقیق میں شامل بالغ افراد نے دو ماہ تک روزانہ 500 ملی لیٹر پیوریٹیزڈ سنترے کا رس پیا، جس کے بعد وہ جینز جو سوزش اور بلڈ پریشر میں اضافے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں، کم فعال ہو گئے، بشمول NAMPT، IL6، IL1B، NLRP3 اور SGK1۔ سنترے میں موجود ہیسپیریدین جیسے قدرتی مرکبات اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمٹری اثرات کے ذریعے بلڈ پریشر، کولیسٹرول توازن اور شوگر پراسیسنگ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔