• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خواتین کا روزمرہ کاموں کا بوجھ کم کرنے کیلئے AI کا بھرپور استعمال

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی خواتین کا روزمرہ کاموں کا بوجھ کم کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا بھرپور استعمال، ورکنگ خواتین کا نیا سہارا، گھریلو منصوبہ بندی اور ذہنی دباؤ کم کرنے کیلئے AI ٹولز کا سہارا لینے لگیں، کھانوں، بچوں اور اسکول امور میں بھی چیٹ بوٹس مددگار، ماہرین کا کہنا ہے دماغی کام AI کو سونپنے سے بہتر ذہنی صحت ممکن ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں شہری ورکنگ خواتین تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز کو گھریلو اور ذہنی بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، جیسے کھانوں کی منصوبہ بندی، اسکول نوٹس کا خلاصہ، اساتذہ کو پیغامات لکھنا اور بچوں کی سرگرمیوں کی تیاری۔ چونکہ بھارت عالمی سطح پر AI اپنانے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔
اہم خبریں سے مزید