اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) رجب المرجب 1447ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبد الخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یکم رجب آج بروز پیر 22 دسمبر 2025 کو ہوگی۔