• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے‘ ترک صدر

راولپنڈی (ایجنسیاں)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی قیامت تک قائم رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ میں دوسرے ملجم (MILGEM )کلاس جہازپی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی جس میں پاکستان کے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پرصدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید