کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے افسران اعلی عدالت میں آف لوڈنگ سے متعلق قوانین اور دیگر دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام،آج کل جو بڑی تعداد میں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن آف لوڈنگ کر رہی ہے اور اسی تناظر میں لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں بھی ایک پٹیشن پر سنوائی ہوئی۔ ملتان بینچ کی کاروائی جس میں ایف آئی اے کے اعلی افسران موجود تھے سے عدالت نے یہ استفسار کیا کہ وہ عدالت کو وہ تحریری قوانین دکھائیں جن میں کسی بھی مسافر کو تمام سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود آخری لمحات میں آف لوڈ کرنے کا اختیار ہو۔ ایف آئی افسران وہ قوانین ایک مرتبہ پھر پیش کرنے میں ناکام رہے اور مزید وقت مانگ لیا۔