• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کا 15 جنوری کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب کے بلدیاتی قانون اور ملک میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دیئے جانے کے خلاف 15جنوری کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج سے پورے ملک اور دنیا کو آگاہ کیا جائے گا، ریفرنڈم میں عوامی رائے کے ذریعے مینڈیٹ لینے کے بعد چاروں صوبائی اسمبلیوں کی طرف مارچ کرینگے ،صوبائی اسمبلیوں کے سامنے عوامی حقوق کے لیے دھرنے دینگے، حکمرانوں کے کالے کرتوت اور بلدیات کا کالا قانون کسی صورت منظور نہیں، یہ عوام کے حق اوراختیار کی تحریک ہے اسے جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کیخلاف گزشتہ روز جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ کے مقام پر منعقدہ احتجاجی دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ دھرنے سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل اقبال خان، امیرجماعت اسلامی راولپنڈی سیدعارف شاہ شیرازی اور رضااحمد شاہ، عثمان آکاش نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات پر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، پورے پنجاب سے لوگوں کو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کال دینگے، غیر جماعتی الیکشن کرنےکا گھناؤنا منصوبہ بنایا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید