• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالسس ٹیم کی تشکیل، ٹریفک حادثات میں اموات اور زخمی ہونے والوں میں واضح کمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹریفک حادثات میں 477 افراد جبکہ گزشتہ چھ ماہ میں 326افراد جاں بحق ہوئے،پولیس کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں151 انسانی جانیں محفوظ رہیں،اوسطاً ہر ماہ 25 افراد کی جانیں محفوظ رہیں،پولیس کے مطابق پہلے چھ ماہ میں 886 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ چھ ماہ میں زخمیوں کی تعداد کم ہو کر 642 رہی،پولیس کا دعویٰ ہے کہ کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالسس ٹیم کی تشکیل کے بعد ٹریفک حادثات میں اموات اور زخمی ہونے والوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی،گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مسلسل میٹنگز کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں کمرشل گاڑیوں میں ٹریکرز کی لازمی تنصیب اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ اس عمل کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کو ٹریفک قوانین، نگرانی کے نظام اور روڈ سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا جس سے ٹریفک نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔حادثات کے مقامات، وجوہات اور رجحانات کا تفصیلی تجزیہ کر کے، ٹیم کی سفارشات کی بنیاد پر بروقت حفاظتی اور اصلاحی اقدامات نافذ کیے گئے جس کے اثرات واضح طور پر دکھائی دیے۔ پولیس کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید