ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے علی کے ڈیرے پر ڈاکووں نے گھس کر گارڈ فیاض کو باندھ کر نقدی و ٹرانسفارمر لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے سمیر سے دو ڈاکو موبائل چھین لیا تھانہ شاہ شمس اشرف تھانہ صدر کے علاقے سیف اللہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے احسن کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نعیم شاہ کے مویشی نقدی دیگر سامان یاسر علی کی نقدی و طلائی سونا سٹی جلالپور کے علاقے منور حسین کی موٹرسائیکل اقبال کی مویشی صدر جلالپور کے علاقے فہد کی بکریاں شاہد رسول کے درخت گلگشت کے علاقے رمضان کا رکشہ ماجد کی موٹرسائیکل علی کی نقدی و ٹرانسفارمر صدر کے علاقے صابر کا گھریلوں سامان الپہ کے علاقے احمد اکرم کا سامان اعجاز کا موبائل نیوملتان کے علاقے عبدالرافع کی نقدی وسامان عثمان علی کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے رفیق کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے صادق علی کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے نور العین لوہاری گیٹ کے علاقے ثوبیہ بی بی کے موبائلزفونز بدھلہ سنت کے علاقے عاقل کی تار کینٹ کے علاقے نعمان حیدر ،ساجد توصیف جلیل آباد کے علاقے سہیل ریاض کے موبائلزفونز چہلیک کے علاقے حاکم علی کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے خالد کا ٹرانسفارمر شاہ شمس کے علاقے مشتاق کا طلائی زیورات و سامان اور ممتاز آباد کے علاقے صفدر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔