کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو بات چیت کی دعوت خوش آئند فیصلہ ہے جس کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مخالف جماعتوں کو قبول کرلینا چاہئے،ملک کو اس وقت انتشار کی نہیں اتحادی سیاست کی ضرورت ہے، بیرونی خطرات بدستور منڈلارہے ہیں۔