• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا نشان پھول، مہاجر بھائیوں کے پاس دل کھول کر آئے ہیں، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ہمارا نشان پھول ہے، آج ہم پھول لے کر مہاجر بھائیوں کے پاس دل کھول کر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کراچی کو دانستہ طور پر ٹھیکیدار مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جس کے باعث شہر عام سہولیات سے عاری اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ، عوام بھتہ خوروں ، منشیات فروشوں ، چوروں اور لٹیروں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔تقریب میں فنکشنل لیگ کے رہنما ارمان فیاض، شاہین خان ایڈووکیٹ، اسلم یونس بھائی، نعیم سجاد، سید خرم شاہ، رضا خان، سید مزمل شاہ، عدیل وارثی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید