پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی ہے‘ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، ہم یہ حق ہر صورت استعمال کریں گے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوان ہر سطح پر تیار رہیں‘ ملک دشمن سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر اداروں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور سپریم کورٹ پر حملہ بھی انہی قوتوں نے کیا۔