اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، جو کندھ کوٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کی آپریٹر ہے، نے ضلع کشمور، سندھ میں واقع کندھ کوٹ گیس فیلڈ کے لوئر الابسٹر فارمیشن سے اپنے دریافتی کنوئیں لعل X-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔یہ دریافت لوئر الابسٹر فارمیشن کے ہدف سے پی پی ایل کی بطور آپریٹر 100فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ پہلی دریافت ہے۔