• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کا انتظام نیا مالک اگلے سال اپریل تک سنبھال لے گا، مشیر نجکاری، 10 ارب نہیں 55 ارب ملیں گے

اسلام آباد(ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ حکومت کو توقع ہے کہ اگلے سال اپریل تک نیا مالک پی آئی اے کا انتظام سنبھال لے گا‘حکومت کو بولی میں سے 7.5فیصد یعنی 10ارب کیش ملنے کا تاثر غلط ہے کیونکہ اس کے علاوہ حکومت کے پاس ادارے کے25فیصد حصص بھی ہیں جو مجموعی طور پر55 ارب روپے بنتے ہیں‘ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کنسورشیم میں بطورپارٹنرشامل ہوسکتی ہے ‘خریدار پر لازم ہوگا کہ لین دین کے بعد 12ماہ تک تمام ملازمین کو برقرار رکھے‘اس فروخت پر عالمی مالیاتی فنڈ کی بھی گہری نظر ہے‘پی آئی اے کی نجکاری سے کارکردگی میں بہتری آئے گی، ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں‘پی آئی اے کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے روٹس ہیں‘پی آئی اے کے پاس 30فیصد مارکیٹ شیئر ہیں، نجکاری سے پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ہوگی۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمدعلی کا کہناتھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہونا حکومت کی کاوشوں کی عکاسی ہے اور اس پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید