کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایشائی ترقیاتی بینک کے منصوبوں پر عملدرآمد کی کڑی نگرانی اور تمام متعلقہ محکموں کوطریقہ کار سے متعلق تاخیر دور کرنے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ہدایت جاری کیں ،یہ ہدایت انھوں نے اپنی زیرصدارت اے ڈی بی پورٹ فولیو کا جائزہ اجلاس میں جاری کی ،اجلاس میں سندھ میں ایشیائی بینک کے 5 منصوبے جاری ہیں، ان کی مجموعی مالیت 1.319 بلین ڈالر منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، سماجی ترقی، مالیاتی اصلاحات کے شعبے شامل ہیں ،وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سید سردار شاہ، جام خان شورو، ذوالفقار شاہ، وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے صحتِ عامہ سلیم بلوچ، پرنسپل سیکریٹری وزیرِاعلیٰ آغا واصف، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم شاہ اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔وزیرِاعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس وقت سندھ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پانچ فعال منصوبے جاری ہیں جن کی مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب تین سو انیس ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ منصوبے ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، سماجی ترقی، مالیاتی شعبے میں اصلاحات، پانی اور شہری ترقی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔