• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا سیاسی اور حکومتی منظر تبدیل کرنے کا عزم لیکر طارق رحمان کی وطن واپسی

اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائمقام چیئرمین طارق رحمان جو لندن میں 17 سالہ جلاوطنی کے بعد جمعرات کو وطن واپس آرہے ہیں اور فروری کے انتخابات میں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق ان کے استقبال کے لئے ملک بھر سے 50لاکھ افراد جمع کرے گی اور ایئرپورٹ پر ان کا انتہائی پرجوش استقبال کیا جائے گا غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ طارق رحمان سابق وزیراعظم اور شدید علیل بیگم خالدہ ضیا کے صاحبزادے ہیں اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین پارٹی کو وسیع پیمانے پر توقع ہے کہ وہ 12 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی طارق رحمان کی لندن سے واپسی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب گزشتہ برس طلبہ کی قیادت میں ہونے والی تحریک کے نتیجے میں طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا جس کے بعد بی این پی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے 1991 کے بعد سے عبوری حکومتوں کے مختصر ادوار کو چھوڑ کر خالدہ ضیا اور شیخ حسینہ واجد باری باری اقتدار میں رہتی رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید