• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر‘ نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 33 افسر نامزد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سینئربیو رو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کیلئے گریڈ 20 و مساوی کے 33 افسران کو نامزد کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے صدر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق افسران کی نامزدگیاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حتمی انتخاب سے مشروط ہوں گی،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے کمشنر، لاہور، مریم خان، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ، فیاض احمد جتوئی، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ سندھ راجہ شاہ زمان کھوڑو، سیکریٹری آئی پی سی خیبرپختونخوا، محمد ضیاء الحق، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان، فیصل احمد، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ سندھ، محمد نواز سہو، سیکریٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا، محمود اسلم اور جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، شہباز طاہر ندیم کو نامزد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید