اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے حکومت سے چوری تسلیم کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، اگر یہ ڈاکے کو مان لیں پھر شفاف الیکشن پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیاگیا ہے، پہلے ماننا ہو گا پورے نظام نے مل کر عوام کی رائے پر ڈاکا مارا۔