اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دورہ کے دوران کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔ گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لئے دعا کی۔