اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے متعدد ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) اور کے-الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ کنکشن کی درخواستیں رجسٹر نہ کرنے پر سخت نوٹس جاری کیا ہے اور اس عمل کو موجودہ ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا اور تین دن کے اندر رپورٹ طلب کی کہ ان درخواستوں کو نظرانداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ ریگولیٹر نے کہا: “یہ معاملہ سنگین ہے اور قابل اطلاق دستاویزات کی خلاف ورزی ہے”، اور واضح کیا کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ پالیسی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔