اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے945مستحق خاندانوں کومالی امداد دینے کی منظوری دیدی ۔ لاپتہ افراد کےخاندانوں کو4ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپےادا ہوں گے۔ذرائع کے مطا بق کابینہ نے ڈسکوز کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے 200 ارب روپے منظور کئے ہیں۔ بجلی کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 35 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ۔ دانش اسکولز کے قیام کے لیے5 ارب 76 کروڑ روپے کی منظوری دی ۔ اراکین پارلیمنٹ کے 104فیملی سوئٹس کی تعمیر کا نظرثانی پی سی ون منظورکیا گیا ہے۔