• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 ہزار تارکینِ وطن کو گوداموں میں رکھنے کے منصوبے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی سی ای دستاویزات میں 80 ہزار تارکینِ وطن کو گوداموں میں رکھنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، ٹرمپ انتظامیہ ملک بدری عمل تیز کرنے کے لیے سات بڑے گودام نما ڈیپورٹیشن ہب قائم کرنا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کے حلقوں نے صنعتی گوداموں کو حراستی مراکز بنانے پر شدید تشویش ظاہر کر دی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی اندرونی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید