کراچی (نیوز ڈیسک) 2025کے ارب پتیوں کے سنہرے سال میں دولت کھونے والے 10 بڑے نام، ان میں نکولا پیوش، ولس جانسن، ای جو شوئن، مارک شوئن، اینڈریو بیالیئکی، البرٹ چاؤ، جو مانسیوٹو، تھامس ہیگن، مائیکل سیلر اور جیف ٹی گرین شامل ہیں۔ ٹیرف، مہنگائی، AI سے پیدا تبدیلیاں، 660 سے زائد ارب پتی غریب ہوئے، کئی ارب پتیوں کی فہرست سے باہر ہو گئے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق 2025 مجموعی طور پر دنیا کے ارب پتیوں کے لیے ایک ریکارڈ ساز سال رہا، جس میں ان کی مجموعی دولت 700 کھرب روپوں سے اوپر تک پہنچ گئی، تاہم اس کے باوجود 660 سے زائد ارب پتی (یا سابق ارب پتی) اس سال غریب ہوئے۔