• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر کالونی میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، شناخت 21سالہ زینب اور 23سالہ عتیق ولد گل احمد کے نام سے ہوئی،مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی جن کی چار ماہ کی بچی بھی ہے جو واقعہ میں محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی چوک عائشہ اسکول کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والی خاتون بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولین میاں بیوی تھے ۔ایس ایچ او نند لال نے بتایا کہ مقتول عتیق نے مقتولہ زینب سے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے لے کر پشاور سے کراچی آگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید