اسلام آباد(رانا غلام قادر نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کا سیکٹر G15/3میں تجاوزات کیخلا ف ا ٓپریشن ،12غیر قانونی تعمیر شدہ گھر اور تجاوزات مسمار ،70کنال سر کاری اراضی واگزار کرالی ،الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آپریشن ڈپٹی کمشنر FGEHA الماس صبیح ثا قب ،ڈائریکٹر سیکیورٹی FGEHA کرنل اظہر سعید، کی براہِ راست نگرانی میں انجام دیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران سرکاری اراضی پر قائم ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے۔