اسلام آبا د(این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی‘ اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔دریں اثناءایک انٹرویو میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب کاکہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پہلے ہی 100 فیصد خریدنے میں دلچسپی تھی، بقایا 25 فیصد بھی خریدنے کا ارادہ ہے‘ ہمارے پاس90دن کا وقت ہے۔عارف حبیب نے کہا کہ فوجی فرٹیلازر بھی ہمارے کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں جہازوں کی تعداد 38 اور دوسرے میں 64 تک لے کر جانے کا ارادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن پر 190 ارب واجب الادا ہیں اور اثاثے 180 ارب کے ہیں۔