• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اور KP میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، میرعلی میں فورسز پر حملہ ناکام

راولپنڈی(فاروق اقدس/اے پی پی/ مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کر دیاجن میں انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ دلاوربھی شامل ہےجبکہ بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے8دہشت گرد مارے گئے ‘ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فتنہ الخوارج کی سکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کے فوری بعد خارجی عناصر فرار ہوگئے‘صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیو رٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کومؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔

اہم خبریں سے مزید