• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کے صدر شیخ زاید النہیان آج سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آ رہے ہیں صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ انکا پہلا دورہ پاکستان ہے،وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہمراہ ہو گا، پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، عالمی اور علاقائی پر بات چیت ہوگی ، انہیں اس دورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے دی تھی وزیراعظم شہباز شریف سمیت دورے کے دوران اعلی سطح ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات تجارت سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دورہ تجارت سرمایہ کاری توانائی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا اہم موقع فراہم کرے گا دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی غور کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید