• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے کرسمس خطبے میں پوپ لیو کا غزہ میں فلسطینیوں کی حالتِ زار پر سخت اظہارِ تشویش

ویٹیکن سٹی(جنگ نیوز)پہلے کرسمس خطبے میں پوپ لیو کا غزہ میں فلسطینیوں کی حالتِ زار پر سخت اظہارِ تشویش،نئے پوپ کی جانب سے غیر معمولی طور پر سیاسی حوالہ، غزہ کے خیموں کو حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائش سے تشبیہ، دعائیہ خطاب و کرسمس پیغام میں پوپ کا کہنا تھا اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دیرینہ تنازع کا واحد پائیدار حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے،انہوں نے یوکرین، سوڈان، میانمار، تھائی لینڈ،کمبوڈیا اور دیگر تنازعات کا ذکر کیا اور دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے بطور پوپ اپنا پہلا کرسمس خطبہ دیتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے ان خیموں کو یاد نہ کرنا ممکن نہیں جو بارش، سردی اور ہوا کی زد میں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید