لندن ( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر حملہ،ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سابق مشیر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون شہزاد اکبر کو برطانیہ میں ان کے کیمبرج میں واقع گھر کے قریب ایک حملے میں شدید زخمی کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور ایک سفید فام شخص تھا جس نے ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس پہن رکھا تھا۔ حملہ آور نے کئی منٹ تک ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی ناک ٹوٹ گئی اور جبڑے میں فریکچر ہوا۔انہوں نے کہا کہ صبح تقریباً 8 بجے دروازے کی گھنٹی کی آواز سے جاگا اور جب دروازہ کھولا تو حملہ آور نے گھونسوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے مزاحمت کی تو حملہ آور واپس آیا اور دوبارہ حملہ کیا۔شہزاد اکبر پر حملہ کرنے والے شخص نے ان کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی، زخمی ہونے کے بعد شہزاد اکبر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے حملہ آور کے خلاف شکایت بھی درج کروا دی۔