• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش‘ خالدہ ضیاء کے صاحبزادے 17 سال بعد وطن واپس‘ شاندار استقبال

اسلام آباد(فاروق اقدس)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءکے بیٹے طارق رحمان کا کہنا ہے کہ عوام کو پر سکون اور سیاسی تحریکوں کو پر امن رہنا چاہیے ‘طاقتور مفادات کے ایجنٹ اب بھی ہنگامہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں امن اور صرف امن چاہیے‘ملک کی تعمیر نو کے لیے میرے پاس ایک قابل عمل منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 17 برس کے بعد فروری 2026ءمیں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح وہ سلہٹ کے عثمانی ایئرپورٹ پر اترے اور لینڈنگ کے فورا بعد انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میںتحریرتھا ’’6134دنوں کے بعد بنگلہ دیش کی فضاؤں میں واپس‘‘۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سلہٹ میں مختصر قیام کے بعد طارق رحمان دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے جہاں پولیس اورسکیورٹی اداروں کو الرٹ رکھا گیا تھا‘ سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اور حامی ایئر پورٹ پر موجود رہے اور اپنے رہنما کا استقبال کیا۔
اہم خبریں سے مزید