• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کا ہاتھ پکڑنا اور محبت کا اظہار، عدالت کے نزدیک سنگین جرم

کراچی(رفیق مانگٹ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنا اور “آئی لو یو” کہنا تعزیراتِ ہند کی دفعہ 354کے تحت عورت کی حیاء مجروح کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے مقدمے میں سنایا جس میں 19 سالہ نوجوان کو اسکول سے واپس آتی ایک لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم ہائی کورٹ نے سزا کم کر کے ایک سال کر دی۔
اہم خبریں سے مزید