کراچی ( نیوز ڈیسک) یورپی ممالک اور کینیڈا کی اسرائیل کی نئی غیرقانونی بستیوں کی شدید مذمت 14ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں 19نئی بستیوں کی منظوری عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، جبکہ اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے کھل کر اعلان کیا کہ نئی بستیوں کی تعمیر کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سمیت 14 ملکوں نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور غزہ میں جاری نازک جنگ بندی کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں طویل المدتی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، مشترکہ بیان میں ممالک نے فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت اور دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔