• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز روح پرور اجتماع، علما کا خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تبلیغی جماعت کے تحت اورنگی ٹاوٴن میں جاری کراچی اجتماع کے دوسرے روز جمعے کی نماز کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا، ملک میں امن وسلامتی و خوشحالی کے لیےخصوصی دعا کی گئی، اجتماع میں شرکاء کی آمد جاری ہے، نماز فجر میں نعیم شاہ ،نماز جمعہ میں ڈاکٹر سلیم ،نماز عصر میں محمد علی اورنماز مغرب کے بعد مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے،شرکاء سے خطاب میں علما کرام نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ،بھائی چارگی کا درس دیتا ہے،سب کے حقوق کا خیال کریں،گروہ بندی کا شکار نہ ہوں،نفرت انگیز گفتگو سے پرہیز،آخرت کی تیاری اور والدین کی اطاعت کریں،اجتماع میں سیکورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے اجتماع کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، تبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے 2300 افسران و اہلکار مختلف شفٹس میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن و ایم این اے سید امین الحق کی قیادت میں وفد نے کراچی تبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ کیا، سید امین الحق اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے وفد کے ہمراہ جمعہ کی نماز تبلیغی اجتماع میں ہی ادا اور منتظمین سے ملاقات کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید