• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، خاتون اور بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، پاک کالونی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 14 منور چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر 25 سالہ نجمہ ولد شبیر احمد جا جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق متوفیہ سڑک عبور کر رہی تھی،کار والا شخص ہی خاتون کو نجی اسپتال لے کر گیا تاہم وہ جاں بحق گئی،پولیس نے کار چلانے والے دانش کو حراست میں لے لیا ہے ،شارع فیصل عوامی مرکز کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افرادزخمی ہوگئے،حادثہ روڈ پر آئل پڑے ہونے کے سبب موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے پیش آیا ،کھارادر تھانے کی حدود ٹاور جی آلانا چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 12سالہ لقمان ولد فضل الہٰی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ۔متوفی آگرہ تاج کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید