• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے زخمی 11ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 11ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا برآمد، تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں مبینہ مقابلے میں دو زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان عبدالصمد ولد مختیار اور عرفان علی ولد اکبر جبکہ ان کے ساتھیوں کی شعیب اختر ولد رمضان اور محمد حمزہ ولد راشد کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سے ایک ماؤزر ، 3 پستول چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ، زیراستعمال دو موٹرسائیکلیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ،کھوکراپار پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کامران اور شیراز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 2 پستول ، ایمونیشن ،2 موبائل فونز اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ،کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زبیر ولد انوار حسین کوگرفتار کرکے ایک پستول 30 بور ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی ،میمن گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سلیمان اور شاہد کوتھانہ میمن گوٹھ کی حدود سے گرفتار کرکے دو 30 بور پستول ، ایک موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید