• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جرائم پیشہ عناصر نے ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس کا  استعمال شروع کردیا ،کراچی کے شہر ی کو25روز میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 2ای چالان موصول ہو گئے،شہری کو سیٹ بلیٹ نہ پہننے پر 10،10 ہزار روپے چالان کئے گئے،شہری کے مطابق اس کی گاڑی گھر پر تھی جبکہ جعلی نمبر لگی گاڑی دو صوبوں میں گھومتی رہی،شہری کی گاڑی 1987ماڈل کی ہے اور خلاف ورزی نئی گاڑی پر کی گئی،جرائم پیشہ عناصر نے 1987کی نمبر پلیٹ نئی گاڑی پر لگارکھی ہے،مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے والا بلوچستان آتا اور جاتا رہتا ہے شہری کا پہلا چالان 23 نومبر کو پنجاب چورنگی کے قریب جبکہ دوسرا چالان 18 دسمبر کو حب ٹول پلازہ سے نکلتے وقت کیا گیا،پولیس کی جانب سے شہری کو درخواست لکھ کر دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید