پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) فرانس میں نبی اللہ سیدناعیسیٰ علیہ السلام کےیومِ ولادت کے موقع پر روحانی صوفی سکالر ڈاکٹر کمال حسین کی زیر نگرانی ایک باوقار روح پرور روحانی اجتماع منعقد ہوا۔اجتماع کاآغاز درود و سلام سے کیا گیا اور تمام انبیائے کرامؑ پر کامل ایمان کے اظہار کے ساتھ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ اقدس اور نبی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بلند مقام و فضیلت پر مبنی احادیثِ مبارکہ پرروشنی ڈالی گئی۔معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے خطاب کیا اور دنیا میں امن و آشتی، فرانس اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئےدعائیں کیں۔ اس موقع پر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی گئی اور قائداعظمؒ کے سنہری اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے افکار و خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔