کراچی( افضل ندیم ڈوگر) شدید دھند کے باعث پیر کو لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا۔ لاہور کی 75 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 8 پروازوں کو مختلف متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 65 سے زائد پروازوں کی آمد روانگی میں 1 سے 20 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی۔ لاہور اور کراچی کے مابین 17 پروازوں کی امد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے چھ گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دمام لاہور کی 2 پروازیں پی کے 248، پی ایف 743 استنبول ٹی کے 714 کویت 9501 جدہ پی کے 740 ایس وی 738 کوئٹہ پی کے 323 کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو بعد ازان لاہور اتارا گیا۔