• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سمیت 3 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک ایل عرفات ٹاوئون میں واقع گھر سے 35 سالہ محمد شہزاد ولد عبدالکریم کی گولی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق چھ سال قبل ہونے والی منگنی منگنی ٹوٹنے پر دلبر داشتہ ہوکر اس نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی، گھر والوں کے مطابق متوفی بے روزگار اور ذہنی طور پر وہ ڈسٹرب تھا، باغ کورنگی سیکٹر 10 کاکا چوک کے قریب بھینسوں کے باڑے سے 30 سالہ فہد حسین ولد محمد صالح کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، گلشن معمار عبدالکریم شاہ دربار غنی آباد کے قریب واقع گھر سے 48 سالہ عمران ولد اسلام کی ہاتھ بندھی لاش ملی ، پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول نے کچھ روز قبل ہی مذکورہ مکان کرائے پر لیا تھا جو مسجد کے امام نے اسے دلوایا تھا، جب وہ گھر پر گیا تو وہاں مقتول کی لاش موجود تھی، مقتول کی لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے اور ڈی کمپوز ہو چکی ہے، بظاہر واقعہ قتل کا ہی معلوم ہوتا ہے،مقتول کا آبائی تعلق جھنگ پنجاب سے بتایا جاتا ہے، پٹیل پاڑہ گرین بس اسٹاپ کے قریب ملنے والی ایک شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال اور بعدازاں شناخت نہ ہونے کے باعث سردخانے منتقل کردی گئی ۔شاہ فیصل کالونی کینٹ بازار میں قائم گھر سے 24 سالہ علینا زوجہ اکرام کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق اہلخانہ نے ابتدائی تفیتش کے دوران واقعہ گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کا بتایا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید